بھارت،16باغیوں کومارنے والی عورت کے لئے ’’آئرن لیڈی ‘‘کا خطاب

بھارت،16باغیوں کومارنے والی عورت کے لئے ’’آئرن لیڈی ‘‘کا خطاب
بھارت،16باغیوں کومارنے والی عورت کے لئے ’’آئرن لیڈی ‘‘کا خطاب

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست آسام میں خاتون پولیس افسرنے باغیوں کیخلاف آپریشن میں 15ماہ کے دوران 16دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 64 کو گرفتار کیا، ریاستی حکومت نے اسے’’ آئرن لیڈی‘‘ کا خطاب دیا ہے۔

اقوام متحدہ کااہلکاروں کو روہنگیا کا مسئلہ میانمارکے ساتھ اٹھانے سے روکنے کا انکشاف

بھارتی ٹی وی کے مطابق خاتون آئی پی ایس آفیسر ’’سنجکتا پرشار ‘‘جو کہ آسام میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور دہشت گردی کی وجہ سے کافی فکر مند تھی ،اس نے اپنی مرضی سے آسام میں ڈیوٹی لگوائی تھی۔4 بچوں کی ماں سنجکتا پرشار نے مبینہ طور پر بنگلا دیش سے آنے والے بوڈو دہشت گردوں کیخلاف جو آپریشن شروع کیا اوراس میں اس نے کلاشنکوف اٹھا کر خود اپنے ہاتھوں سے ساری کارروائیاں کیں اور 16دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔واضح رہے کہ سنجکتا پرشار نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اوراس کا کہنا تھاکہ اس نے اپنی زندگی اینٹی بوڈو دہشت گردی کے خلاف وقف کردی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -