الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو انتخابی نشان الاٹ کردیا

الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو انتخابی نشان الاٹ کردیا
الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو انتخابی نشان الاٹ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حال ہی میں سیاسی منظر نامے پر آنے والی تنظیم ”تحریک لبیک پاکستان “ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔

اسحاق ڈار کے خلاف آمد ن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس ،نیب نے عدالت میں 28گواہان کی فہرست جمع کروا دی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے 19ستمبر کو الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لئے درخواست دی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں ”کرین“ کا انتخابی نشان دے دیا گیا ہے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے نام سے خادم حسین رضوی نے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی تھی تاہم اسے الیکشن کمیشن نے رجسٹر ڈ نہیں کیا تھا جس کے بعد انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی نے این اے120کے ضمنی انتخاب میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی اور اس کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مزید :

قومی -