ایک عرصے بعد داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی ایک مرتبہ پھر منظر عام پر آگئے اور ساتھ ہی اپنے کارکنوں کو کس جگہ حملہ کرنے کا حکم دے دیا؟ جان کر آپ بھی بے حد پریشان ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔
دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک عرصے سے افواہ گردش کر رہی تھی کہ عالمی شدت پسند تنظیم ’’داعش‘‘ کے سربراہ ابوبکر البغداد ی روس کی جانب سے کئے جانے والے فضائی حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اب ایک بار پھر وہ منظرعام پر آ گئے ہیں اور اپنے کارکنوں کو ایسی جگہ حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے کہ مغربی ممالک کی پریشانی دوچند ہو گئی ہے۔
’’میل آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق داعش کی طرف سے ابو بکر البغدادی کی نئی آڈیو ٹیپ جاری کی گئی ہے جس میں اس نے اپنے کارکنوں کو دنیا بھر میں مغربی میڈیا پر حملے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دشمن خوف کی حالت میں ہے ،’’مجاہدین‘‘ صبر و استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں ، موصل(عراق) ، سرت(لیبیا) ، الرقہ اور حماہ (شام) میں جو جانیں قربان کی گئی ہیں، انھیں وہ رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔
’مجھے لوگوں کے سامنے اپنی بیگم کے ساتھ یہ شرمناک کام کرنے کا بڑا مزہ آتا ہے‘ امریکی صدر ٹرمپ نے ایسی بات کہہ دی کہ لوگ توبہ کرنے پر مجبور ہوگئے
رپورٹ کے مطابق 46منٹ کی اس آڈیوٹیپ میں البغدادی نے شدت پسندوں سے کہا ہے کہ ”کافروں کے میڈیا ہیڈکوارٹرز اور آئیڈیالوجی کی جنگ لڑنے والے مراکز کو نشانہ بناﺅ۔امریکہ کی عالمی طاقت کمزور ہوتی جا رہی ہے اور مغربی ممالک دہشت گردانہ حملوں کے خوف میں زندگی گزار رہے ہیں،جدوجہد جاری رکھو، ہماری فتح یقینی ہے۔“
واضح رہے کہ اس سے قبل آخری مرتبہ گذشتہ سال نومبر میں ابو بکر البغدادی نے اپنا آڈیو پیغام جاری کیا تھا جس کے کچھ عرصہ بعد روسی حکام نے فضائی حملوں میں اس کی موت کے دعویٰ کئے تھے تاہم کسی مستند ذریعے سے اس کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی تھی ۔حال ہی میں ریکارڈ کئے گئے اس آڈیو پیغام میں ابو بکر البغدادی کا کہنا تھا کہ امریکا ، یورپ اور روس خوف اور دہشت زدگی کی حالت میں رہ رہے ہیں اور انھیں ہر دم ’’ مجاہدین‘‘ کے حملوں کا دھڑکا لگا رہتا ہے‘‘۔ابو بکر البغدادی نے اپنے اس آڈیو پیغام میں شمالی کوریا کی امریکہ اور جاپان کو دی جانے والی جوہری حملے کی دھمکیوں کا بھی ذکر کیا ہے جبکہ قزاقستا ن کے دارالحکومت آستانہ میں اس ماہ کے اوائل میں ہونے والی کانفرنس کا بھی آڈیو پیغام میں حوالہ دیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آڈیو پیغام حال ہی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف امریکی انٹیلی جنس آفس کے ترجمان کا ابو بکر البغدادی کے نئے آڈیو پیغام پر کہنا ہے کہ ہم اس نئے آڈیو پیغام سے آگاہ ہیں اور اس کی جانچ پڑتال کر تے ہوئے بغور جائزہ لے رہے ہیں ،ہم فوری طور پر اس کے غلط یا درست ہونے کی توثیق نہیں کر سکتے ۔یاد رہے کہ روسی فوج نے بڑے دھڑلے کے ساتھ 28مئی کو دعویٰ کیا تھا کہ ابو بکر البغدادی کو رقہ میں ہونے والے ایک بڑے فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا ۔ تاہم امریکی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن ٹاﺅنسینڈ نے حال ہی میں اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ البغدادی تاحال زندہ ہے۔