ترک نائب وزیراعظم کا روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ،پناہ گزینوں کو ایک لاکھ عارضی ٹھکانے فراہم کرنے کا اعلان

ترک نائب وزیراعظم کا روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ،پناہ گزینوں کو ایک ...
ترک نائب وزیراعظم کا روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ،پناہ گزینوں کو ایک لاکھ عارضی ٹھکانے فراہم کرنے کا اعلان

  

ڈھاکہ (آئی این پی )ترک نائب وزیراعظم محمد شیمشک نے بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ کیااور انہوں نے پناہ گزینوں کو ایک لاکھ عارضی ٹھکانے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت،16باغیوں کومارنے والی عورت کے لئے ’’آئرن لیڈی ‘‘کا خطاب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار حکومت کے ظلم و ستم سے تنگ روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف ہجرت جاری ہے جبکہ گزشتہ روز بھی سیکڑوں روہنگیا مسلمان رات کے اندھیرے میں کشتیوں کے ذریعہ بنگلا دیش پہنچے ہیں اور اب تک4 لاکھ 80 ہزار روہنگیا راخائن سے ہجرت کرچکے ہیں۔اسی دوران ترکی کے نائب وزیر اعظم نے پناگزینوں کا دورہ کیا اور حالا ت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے مصیبت زدہ مسلمانوں کیلئے ایک لاکھ عارضی ٹھکانے فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -