پاکستانی اور چینی پائلٹوں نے مل کر ایسا کام کردکھایا کہ بھارت کے ہوش اُڑادئیے، دوستی مزید پکی ہوگئی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین دوستی پہلے ہی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکتی رہتی ہے اور اب پاکستانی اور چینی فضائیہ کے پائلٹوں نے مل کر ایسا کارنامہ سرانجام دے دیا ہے کہ بھارت کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ دونوں دوست ممالک کی فضائی افواج نے مسلسل پانچویں سال مشترکہ فضائی مشقوں کا انعقاد کیا ہے اور بھارتی میڈیا کی شہ سرخیاں بتا رہی ہیں کہ ان بے مثال مشقوں پر بھارت میں کس قدر کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ان مشقوں پر اپنی رپورٹ کا آغاز کچھ ان الفاظ سے کیا ہے کہ ”چین نے آج پاکستان کے ساتھ اپنی دائمی دوستی کا دنیا کے سامنے مظاہرہ کر دیا۔“
پاکستانی اور چینی پائلٹوں نے مل کر ایسا کام کردکھایا کہ بھارت کے ہوش اُڑادئیے، دوستی مزید پکی ہوگئی
پاک چین فضائیہ کی ان مشقوں کا نام ’شاہین ‘ ہے جو گزشتہ پانچ سال سے منعقد ہو رہی ہیں۔ رواں برس یہ مشقیں چین کے علاقے ژن جیانگ میں ستمبر 5سے 25تک جاری رہیں۔ ان مشقوں میں چین کی طرف سے ایئربارن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم، جے 11 اورجے ایچ 7جنگی طیارے، زمین سے فضاءمیں مار کرنے والے میزائل اور دیگر حربی سامان کا استعمال کیا گیا جبکہ پاکستان کی طرف سے ان مشقوں میں جے ایف 17تھنڈر طیارے بھیجے گئے۔ مشقوں کے اختتام پر چین کے کرنل وو(Wu)کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم پاکستان اور چین کی افواج کے تعلقات کو بیان کرنا چاہیں تو ہم کہیں گے کہ بھائی چارہ، اعلیٰ معیار کی باہمی معاونت اور گہرا باہمی دفاعی اعتبار۔“ اس موقع پر انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کا بیان بھی دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”پاکستان اور چین کے تعلقات میں پاک فوج کی حیثیت بنیادی ستون کی ہے۔“