وہ ’مُردہ‘ خاتون جو چاہتی ہے دنیا والے اُس کی قبر کھود کر اس کی لاش نکال لیں کیونکہ۔۔۔
میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک ایسی ’مردہ‘ خاتون ہے جو چاہتی ہے کہ دنیا والے اس کی قبر کھول کر اس کی لاش نکال لیں کیونکہ درحقیقت وہ بیچاری مری نہیں بلکہ زندہ ہے۔ فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 53سالہ جواینا ایسکوڈیرو نامی خاتون اصل میں زندہ ہے لیکن سرکاری کلرکوں کی ایک غلطی کی وجہ سے اسے مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ اس غلطی کو سات سال ہو چکے ہیں۔ جواینا نہ تو اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروا سکتی ہے اور نہ ہی علاج کی سہولت حاصل کر سکتی ہے کیونکہ سرکاری اداروں کی نظر میں وہ مرچکی ہے۔
دوران پرواز نوجوان لڑکا لڑکی نے سب کے سامنے ایسا شرمناک ترین کام شروع کردیاکہ ہر مسافر کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق جواینا کا کہنا ہے کہ ”13مئی 2010ءکو ہمارے قصبے میلیگا میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی۔ اتفاق سے اس کا پورا نام اور تاریخ پیدائش میرے ساتھ میچ کر گئی، جس کی وجہ سے کلرکوں نے مجھے ہی مردہ قرار دے دیا۔ میری سوشل سکیورٹی انفارمیشن میں یہ گڑبڑ آنے کے بعد سے میں جس سرکاری ادارے میں بھی جاتی ہوں وہ مجھے مردہ قرار دے کر واپس بھیج دیتے ہیں۔7سال سے میں یہ سب کچھ برداشت کر رہی ہوں۔ اب میں نے حکام سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس دوسری عورت کی قبر کھود کر ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے تسلی کرلیں کہ وہ میں نہیں تھیں۔ میں تو زندہ ہوں، وہ کوئی اور تھی جس کا نام اور تاریخ پیدائش میرے ساتھ میچ کرتی تھی۔میں عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹا چکی ہوں لیکن اب تک مجھے زندہ تسلیم نہیں کیا جا رہا۔“