کابل ، امریکی میزائل ہدف کے بجائے گھر پر جاگرا،ایک شہری ہلاک، 11 زخمی،نیٹو کی تصدیق

کابل ، امریکی میزائل ہدف کے بجائے گھر پر جاگرا،ایک شہری ہلاک، 11 زخمی،نیٹو کی ...
کابل ، امریکی میزائل ہدف کے بجائے گھر پر جاگرا،ایک شہری ہلاک، 11 زخمی،نیٹو کی تصدیق

  

کابل(آئی این پی)افغان دارالحکومت کابل میں امریکی فضائی حملے کے دوران فائر کیا گیا میزائل اپنے ہدف کے بجائے ایک گھر پر جاگرا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور11دیگر زخمی ہوگئے جبکہ نیٹو نے واقعہ کی تصدیق کر دی ۔

ترک نائب وزیراعظم کا روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ،پناہ گزینوں کو ایک لاکھ عارضی ٹھکانے فراہم کرنے کا اعلان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوکش کی اس ریاست میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے عسکری امدادی مشن کی طرف سے بتایا گیا کہ افغان دارالحکومت میں عسکریت پسندوں کے خلاف یہ فضائی آپریشن امریکی فضائیہ کر رہی تھی جس کے دوران فضا سے افغان زمینی دستوں کی مدد کی جا رہی تھی۔ جب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس سٹولٹن برگ اپنے ایک اچانک دورے پر کابل پہنچے تو اس کے فوری بعد عسکریت پسندوں نے کابل کے ہوائی اڈے کے فوجی حصے کی طرف کئی راکٹ فائر کیے تھے۔بیان کے مطابق ان راکٹ حملوں کے بعد افغان آرمی کے دستوں اور ان کی مدد کرنے والی امریکی فضائیہ نے کابل میں اپنا ایک آپریشن شروع کر دیا جس دوران فائر کیے جانے والے میزائلوں میں سے ایک کابل کے رہائشی علاقے میں مکان پر جا گرا۔

دوسری جانب نیٹو کی طرف سے اس حملے میں ہلاکتوں یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تاہم کابل پولیس کے مطابق اس امریکی میزائل کے افغان دارالحکومت میں ایک مکان پر گرنے کے نتیجے میں کم از کم 1 شہری ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔اپنے ہی گھر میں اچانک اس میزائل حملے کی زد میں آجانے والوں میں سے اکثر کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران جس کا ہدف طالبان عسکریت پسند تھے کم از کم 4 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -