مصرمیں اخوان المسلمون کے مْرشدِعام کو عمرقید کی سزا

مصرمیں اخوان المسلمون کے مْرشدِعام کو عمرقید کی سزا
مصرمیں اخوان المسلمون کے مْرشدِعام کو عمرقید کی سزا

  

قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک عدالت نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے مْرشدِ عام محمد بدیع سمیت16 افراد کو تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزائیں سنادیں۔

کابل ، امریکی میزائل ہدف کے بجائے گھر پر جاگرا،ایک شہری ہلاک، 11 زخمی،نیٹو کی تصدیق

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق محمد بدیع کو اس سے قبل مختلف مقدمات میں متعدد مرتبہ عمر قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔وہ 2013ء سے قید ہیں اور انھیں ایک مقدمے میں سزائے موت بھی ہوچکی ہے۔محمد بدیع پر لوگوں کو تشدد پر اکسانے اور ریاست کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔تاہم عدالت نے77 اور مدعا علیہان کو ان ہی الزامات میں 15،15 سال قید کی سزا ئیں سنائی ہیں۔ یہی نہیں ان پر قاہرہ کے جنوب میں واقع ایک شہر میں پولیس کی ایک گاڑی پر بھی حملے کا الزام تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -