اگر پیلے دانتوں کو پھر سے سفید اور چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو یہ ایک قدرتی چیز چند منٹ ان پر لگاکر دیکھیں، ایک دفعہ میں ہی فرق واضح ہوجائے گا
برمنگھم(نیوز ڈیسک) اگر آپ دانت چمکانے کیلئے ہر حربہ آزما کر ناکام ہوچکے ہیں تو اب مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ بس اپنے باورچی خانے میں جائیے اور ہتھیلی پر تھوڑی سی ہلدی ڈال کر لے آئیے۔ اس ہلدی کے ساتھ بالکل اس طرح برش کریں جیسے آپ ٹوتھ پاﺅڈر سے برش کرتے ہیں اور برش کرنے کے تین سے پانچ منٹ بعد اچھی طرح کلی کریں۔ بس یہی وہ جادوئی فارمولا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے آپ کے دانتوں کو موتیوں کی طرح چمکا دے گا۔
دانتوں کی یہ خطرناک بیماری آپ کو بھی لگ سکتی ہے، بچنے کا طریقہ جانئے اور اپنے دانت خوبصورت بنالیں
ویب سائٹ نیچرل کیئر باکس کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فارمولا دانتوں کو چمکانے کیلئے انتہائی کارگر ہے اور خصوصاً وہ لوگ جو سگریٹ نوشی یا بکثرت چائے یا کافی نوشی کی وجہ سے اپنے دانتوں کو بدنما بناچکے ہیں ان کیلئے خاص تحفہ ہے۔ ویسے بھی آپ کو بازار میں دستیاب دانت چمکانے والی مصنوعات سے دور رہنا چاہیے۔ ان میں عام طور پر پَرآکسائیڈ کیمیکل شامل کئے جاتے ہیں جو دانتوں کے بیرونی انیمل کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں اور ان کے مسلسل استعمال سے دانتوں کی حساسیت اور درد کا مسئلہ پید اہوجاتا ہے۔ اسی طرح بعض اقسام کے ٹوتھ پیسٹ میں کلورین ڈائی آکسائیڈ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ وہی کیمیکل ہے جو جراثیم مارنے کیلئے پانی میں ڈالا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ دانتوں کی صفائی کا کام تو کرتا ہے لیکن مسوڑھوں کے لئے مسائل کا سبب بنتا ہے اور اس کے زیادہ استعمال سے دانت گرنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ا س کے برعکس ہلدی میں موجود قدرتی جزو ’کرکیومن‘ نہ صرف دانتوں کو چمکاتا ہے بلکہ مسوڑھوں کی سوزش سے بھی نجات دلاتا ہے۔
اگر آپ پاﺅڈر پسند نہیں کرتے تو ہلدی کا ٹوتھ پیسٹ بھی بناسکتے ہیں۔ اس کیلئے ایک چوتھائی چمچ ہلدی میں ایک چمچ کا آٹھواں حصہ ناریل کا تیل مکس کریں اور اسے عام ٹوتھ پیسٹ کی طرح برش کے ساتھ دانتوں پر استعمال کریں۔ ہلدی سے برش کرنے کے بعد آپ اپنے عام ٹوتھ پیسٹ سے معمول کے مطابق دانتوں کی صفائی کرسکتے ہیں تا کہ منہ سے ہلدی کے اجزاءپوری طرح صاف ہو جائیں۔