پرامن جلوس،مجالس کے انعقاد میں شہریوں کاقانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون اہم ہے،کورکمانڈر کراچی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ کا کہنا ہے کہ پرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد میں شہریوں کاقانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون اہم ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے ،اس دوران کورکمانڈرکراچی کی ڈی جی رینجرزمیجرجنرل محمدسعیدسے ملاقات بھی ہوئی۔ ڈی جی رینجرزنے کور کمانڈرکراچی کو جلوس کے دوران سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر کراچی نے شہر میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں امن پرقانون نافذکرنےوالے اداروں کو سراہا ۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ نے کہا کہ پرامن جلوس،مجالس کے انعقاد میں شہریوں کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون اہم ہے، عبادت گاہوں،مجالس اور جلوس کے راستوں کی سیکیورٹی کومزیدموثربنایاجائےجبکہ اس موقع پرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور رینجرزکے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔