فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی گریڈ 18اور 19میں بھرتیوں کی پالیسی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج ،جواب طلب

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی گریڈ 18اور 19میں بھرتیوں کی پالیسی لاہورہائیکورٹ میں ...
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی گریڈ 18اور 19میں بھرتیوں کی پالیسی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج ،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی گریڈ 18اور 19میں بھرتیوں کی پالیسی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اس سلسلے میں دائرسعدیہ نعمان کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے 16اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔

میں سمجھتا ہوں اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، ہماری بات نہ مانی گئی تو سڑکوں پر آ سکتے ہیں:عمران خان

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے گریڈ 16،17 کے افسران کی بھرتی کے لئے ایم سی کیو ٹیسٹ لینے کی پالیسی بنائی ہے، جبکہ گریڈ 18 اور19 پر بھرتی کے لئے ایم سی کیو ٹیسٹ کے ذریعے امتحان نہیں لیا جارہ. انہوں نے کہا کہ گریڈ18 اور 19کے امیدواروں کا ایم سی کیو ٹیسٹ کے ذریعے تحریری امتحان لینے کی بجائے پرانے طریقہ کار کے مطابق امتحان لینا امتیازی سلوک ہے، درخواست گزار نے گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ کے لئے اپلائی کررکھا ہے، ایم سی کیو ٹیسٹ کے لئے کمیشن کو بھی درخواست دی لیکن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کیس کا فیصلہ ہونے تک گریڈ 18 کے اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کیلئے امتحان لینے سے روکنے کا حکم دے۔

مزید :

لاہور -