لاہور ہائی کورٹ بار نے وزیرخارجہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

لاہور ہائی کورٹ بار نے وزیرخارجہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
لاہور ہائی کورٹ بار نے وزیرخارجہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرچودھری ذوالفقار علی اوردیگرعہدیداروں نے اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے نیو یارک میں ایشیاءسوسائٹی سیمینار میں تقریر پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف امریکہ اور بھارت کی محبت میں اس قدر دیوانگی کا شکار ہو چکے ہیں کہ پاکستان کے محب وطن شہریوں کو بھی دہشت گرد قرار دینے سے گریز نہیں کیا۔

میں سمجھتا ہوں اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، ہماری بات نہ مانی گئی تو سڑکوں پر آ سکتے ہیں:عمران خان

بارایسوسی ایشن صدر نے کہا کہ خواجہ آصف نے امریکہ اور ہندوستان کے وزیر خارجہ کے طور پر پاکستان کے خلاف زہر اگلا ہے۔ مودی کی خوشنودی کے لئے خواجہ آصف کے پراپیگنڈہ سے پاکستانی قوم کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔ ان کے بیانات سے پاکستان کی قومی سلامتی کو سخت خطرہ ہے اور تحقیقات ہونی چاہئیں کہ وزیر خارجہ کس کے کہنے پر ملکی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے بین الاقوامی سطح پر نئے مسائل کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان دشمن اور اقامہ ہولڈر وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور ملک کی سلامتی داﺅ پر لگانے پر انہیںفی الفور عہدہ سے ہٹایا جائے۔ 

مزید :

لاہور -