گدھے نے ایسی چیز کو گاجر سمجھ کر ’چکیاں‘مارنی شروع کر دی کہ شہری نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو اسی کی چیخیں نکل گئیں ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمومی طور پر گاجر تو خرگوش کی پسندیدہ ترین غذاہے ہے تاہم مجبوری میں جب بھوک سے پیٹ میں چوہے دوڑ رہے ہیں ہوں تو انسان کے سامنے جو کچھ بھی آئے وہ کھا جاتاہے چاہے اسے وہ چیز کھانے میں پسند نہ ہو لیکن جانور تو جانور ہیں ،جرمنی میں ایک گدھے سے بھوک برداشت نہ ہوئی اور اس نے قریب کھڑی ’گاجر ‘کے رنگ کی گاڑی کو ’چکیاں ‘مارنی شروع کر دیں ،گاڑی کو نقصان پہنچا تو مالک کیس لے کر عدالت میں پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کی عدالت نے گدھے کے مالک کو سپورٹس کار ’میکلارن‘گاڑی کو نقصان پہنچانے پر فوری 5800یورو ادا کرنے کا حکم دیا ہے جوکہ تقریبا پاکستانی 7لاکھ 16ہزار 719روپے بنتے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرکس نامی شہری کی جانب سے مالٹے رنگ کی اپنی میکلارن گاڑی تبیلے کے قریب کھڑی کر دی تھی جس کے بعد گدھے نے اس کو کاٹنا شروع کر دیا ۔میکلارن تقریبا تین لاکھ 16ہزار ایک سوڈالر کی گاڑی ہے ۔
مرکس نامی شخص کا کہناتھا کہ میں نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے شیشے سے پیچھے دیکھا تو مجھے دو کانوں والا جانور نظر آیا اور پھر ایک عجیب و غریب سے آواز آئی اور وہ آواز گدھے کی طرف سے آئی تھی ،گدھا میری گاڑی کے فینڈر پر ’چکیاں‘ مار رہا تھا اور وہ مسلسل ایسا کر رہا تھا ۔گاڑی کے مالک نے گدھے کے مالک سے فوری نقصان بھرنے کا مطالبہ کیا جس پر اس نے انکار کر دیا اور اسے کہاکہ تم نے گاڑی کہیں اور کھڑی کرنی تھی ،گدھے کی مالک کی جانب سے انکار کے بعد گاڑی کا مالک عدالت میں چلا گیا ۔گاڑی کے مالک کا کہناتھا کہ اسے گدھے پر بالکل غصہ نہیں آیا کیونکہ وہ سمجھا کہ ٹائروں پر چلتی ہوئی ’گاجر ‘ آ رہی ہے ۔