امیتابھ بچن کے نئے فلمی روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،مداح خوشی سے نہال

امیتابھ بچن کے نئے فلمی روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،مداح خوشی سے نہال
امیتابھ بچن کے نئے فلمی روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،مداح خوشی سے نہال

  

ممبئی(آن لائن ) بالی ووڈ لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن کا نیا فلمی روپ سوشل میڈیا پر بحث بن گیا،مداحوں نے(بگ بی) کو نئے روپ میں دیکھ کر بہت پسند کیا ۔

صومالیہ میں کار بم حملہ،7 افراد ہلاک

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی تازہ تصویر فلم کے سیٹ پر لی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر زیر بحث بنی ہوئی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ بڑے بال، داڑھی،سر پر کالا کپڑا باندھے، بڑی سی جیکٹ پہنے کمر پر تلوار لٹکائے ایک خطرناک انداز میں دکھائی دے رہیں۔امیتابھ بچن کو یہ ہنر حاصل ہے کہ وہ ہر کردار میں ڈھل جاتے ہیں اور اسی لئے ان کی فلم کا ہر کردار آج بھی مقبولیت رکھتاہے جبکہ فلم شہنشاہ میں ان کا کردار آج بھی انتہائی مقبول ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں اپنی فلم’’ ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ا س فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ عامر خان اور کترینہ کیف کام کررہے ہیں۔

مزید :

تفریح -