چیف جسٹس نے این ٹی ایس کی بھاری فیسوں کا نوٹس لے لیا، طلبہ و طالبات کو ریلیف دی جائے: ثاقب نثار

چیف جسٹس نے این ٹی ایس کی بھاری فیسوں کا نوٹس لے لیا، طلبہ و طالبات کو ریلیف ...
چیف جسٹس نے این ٹی ایس کی بھاری فیسوں کا نوٹس لے لیا، طلبہ و طالبات کو ریلیف دی جائے: ثاقب نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کی مہنگی فیسز کا نوٹس لیتے ہوئے امیدواروں کو ریلیف دینے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان عالمی اور علاقائی رہنماﺅں سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے گا:قومی سلامتی کمیٹی

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک طالب علم نے این ٹی ایس کی فیسوں کے خلاف درخواست دائر کی ، درخواست گزار طالب علم نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو ہر ملازمت کے لیئے درخواست دینے کرنے کے لیئے بھاری فیسیں ادا کرنا پڑتی ہیں اور این ٹی ایس کمائی کا بہانہ بن گئی ہے۔ بھاری فیسوں کی وجہ سے بہت سے تعلیم یافتہ نوجوان اپلائی کرنے نہیں کرپاتے اور اہلیت کے باوجود پیچھے رہ جاتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے طالب علم کی درخواست پر سرکاری و نجی اداروں میں ملازمت کا امتحان لینے والی کمپنی این ٹی ایس کی مہنگی فیسوں کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے تمام وزارتوں اور اداروں کو پچاس فیصد امتحانی فیس خود ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوںنے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو دو ماہ میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ادارے ملازمت کے لیئے آنے والوں کو ریلیف دیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -