جنوبی افریقہ کے 496رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے 3وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنا لیے

جنوبی افریقہ کے 496رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے 3وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنا لیے
جنوبی افریقہ کے 496رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے 3وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنا لیے

  

پوچیفسٹروم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 3وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنا لیے،جبکہ ابھی 369رنز کے خسارے میں ہے، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 496رنز بنا کر اپنی اننگ ڈکلیر کر دی تھی، ڈین ایلگر 199رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پوچیفسٹروم کے سینوس پارک گراﺅنڈ میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے، دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 3وکٹ نے نقصان پر 127رنز بنائے۔بنگلہ دیش کا آغاز مایوس کن رہا اور 16کے مجموعہ پر اوپنر امرالقیس7رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، جبکہ لٹن داس بھی 36کے مجموعہ پر 25رنز بنا کر مورنے مورکل کے ہاتھوں آﺅٹ ہو گئے، مشفیق الرحیم نے 44رنز بنائے، اس وقت کریز پر مومن الحق 28جبکہ تمیم اقبال 22رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل، ربادا اور مہاراجہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 1وکٹ کے نقصان پر 298رنز سے دوسرے روز اپنی اننگ کا آغاز کیا، بنگلہ دیشی باﺅلرز کی خوب درگت بناتے ہوئے ہاشم آ ملہ نے بھی اپنی سنچری مکمل کی، ہاشم آملہ 137رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، دوسری طرف اوپنر ڈین ایلگر نے دوسرے روز بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، لیکن بد قسمتی سے اپنی ڈبل سنچری نہ مکمل کر سکے اور 199کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے، کپتان فاف ڈوپلیسی 26، باووما 31رنز بنا کر نا قا بل شکست رہے، جنوبی افریقہ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 496رنز بنا کر اپنی اننگ ختم کر دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور شفیع السلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -