مقبوضہ بیت المقدس، صہیونی حکام نے فلسطینی معلمہ پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی

مقبوضہ بیت المقدس، صہیونی حکام نے فلسطینی معلمہ پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر ...
مقبوضہ بیت المقدس، صہیونی حکام نے فلسطینی معلمہ پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)قابض صہیونی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ بیت المقدس کی ایک سرکردہ رہنما اور معلمہ پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

شام ،اتحادیوں کے حملے میں ڈرون بنانے کے ماہرداعش کے3 عسکریت پسند ہلاک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیت المقدس کی رہائشی الشیخہ بکیرات کو اسرائیلی پولیس کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ تک مسجد اقصیٰ میں نماز کیلئے داخل نہیں ہوسکتیں۔ اگر وہ نوٹس ملنے کے بعد بھی مسجد میں آئیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔مقامی ذرائع کے مطابق الشیخہ بکیرات کو اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس حکام کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔ انہیں مسجد اقصیٰ میں باقاعدگی سے آنے کی پاداش میں بار بار ڈرایا اور دھمکایا جاتا رہا ہے ۔تاہم وہ دھکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قبلہ اول سے اپنا تعلق قائم رکھے ہوئے ہیں۔