انڈونیشیا،آتش فشاں پھٹنے کا خوف، سوا لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے
جکارتہ(آئی این پی )انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کا خوف ہر طرف پھیل گیا، سوالاکھ سے زائدجانیں بچانے کیلئے نقل مکان کرگئے ۔
مقبوضہ بیت المقدس، صہیونی حکام نے فلسطینی معلمہ پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ کوہِ آگونگ کا آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اوراس کی گڑگڑاہٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جزیرے بالی پر واقع اس آتش فشاں کے پھٹنے کے خوف سے تقریبا ایک لاکھ35ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر عارضی شیلٹرز میں منتقل ہو گئے ہیں۔ اس آتش فشاں کے دہانے سے مسلسل دھواں اور راکھ نکل رہے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کو عارضی خیموں کے علاوہ، سکولوں اور حکومتی عمارات میں ٹھہرایا گیا ہے۔یہی نہیں ان افراد کے لیے خوراک، پینے کے صاف پانی اور ادویات کی وافر مقدار مختص کر دی گئی ہے۔