خاتون سے زیادتی ، پولیس کارروائی سے انکار، خاتون مدد کے لیے پریس کلب پہنچ گئی

خاتون سے زیادتی ، پولیس کارروائی سے انکار، خاتون مدد کے لیے پریس کلب پہنچ گئی
خاتون سے زیادتی ، پولیس کارروائی سے انکار، خاتون مدد کے لیے پریس کلب پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) عمرکوٹ ضلع کی تحصیل کنری کے علاقے بسٹاں کی ع ب کےساتھ سفاک وحشی درندوں کی زبردستی زیادتی عصمت دری کنری پولیس سفاک وحشی ظالم بااثر درندوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی، میرے ساتھ انصاف کیا جائے میری زندگی لٹ گی پولیس مقدمہ درج کرکے مجرموں کو فوری گرفتار کریں متاثرہ خاتون کی عمرکوٹ پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت .
تفصیلات کےمطابق تحصیل کنری کے علاقے بسٹاں کی خاتون ع ب نے پریس کلب عمرکوٹ میں بتایا کہ وہ چار روز قبل اپنے گھر میں کام کررہی تھی کہ کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا اور آواز لگائی کہ دروازہ کھولو عظمیٰ تبسم کےمطابق جیسے ہی میں نے دروازہ کھولا تو تین اشخاص جن میں فلک پنجابی ندیم پنجابی اور ایک نامعلوم شخص زبردستی اندر گھس آئے اور مجھے پستول دیکھاتے ہوئے دھمکیاں دیتے ہوئے فلک پنجابی مبینہ طور پر میرے ساتھ زیادتی عصمت دری کی میرے چیخنے چلانے شور مچانے پر محلے والے جمع ہوئے جوابدار فرار ہوگئے .

عظمیٰ تبسم نے کہا کہ میں فریاد لیکر پولیس سٹیشن گئی تو ایس ایچ او نے میری فریاد نہیں لی میں ایس ایس پی عمرکوٹ کے پاس گئی ایس ایس پی عمرکوٹ کو اپنے ساتھ ظلم زیادتی کی داستان سنائی ایس ایس پی نے مجھے کہا کہ تم کنری جاو پولیس تمارا مقدمہ درج کریں گی عظمیٰ تبسم نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ کنری پولیس میرا مقدمہ درج نہیں کررہی ہے ۔اس نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ پیسے لیکر خاموش ہوجاو اسی میں تماری خیر ہے ۔

خاتون نے زاروقطار روتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا عظمیٰ تبسم نےکہا کہ وہ شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہے مجھے مبینہ طور پر کنری میونسپل کمیٹی کے چیرمین شکیل باجوہ سے خطرہ ہے مجھے تحفظ دیا جائے اور میرے ساتھ انصاف کیا جائے .