برائلر مرغی صحت کیلئے مفید ہے یا نہیں اور پاکستان میں پولٹری کی صنعت کے حوالے سے کیا کام ہو رہا ہے ؟تفصیلات جانئے

برائلر مرغی صحت کیلئے مفید ہے یا نہیں اور پاکستان میں پولٹری کی صنعت کے حوالے ...
برائلر مرغی صحت کیلئے مفید ہے یا نہیں اور پاکستان میں پولٹری کی صنعت کے حوالے سے کیا کام ہو رہا ہے ؟تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آج سے پچاس ساٹھ سال پہلے پاکستان میں آبادی کی اکثریت مرغی کا گوشت مہمان آنے پر  پکاتی تھی یا حکیم یا ڈاکٹر کے مشورے پر بیمار کے لئےپکایا جاتاتھا۔ گھر والوں کو تو مرغی اس وقت نصیب ہوتی تھی جو  وہ خود بیمار ہوجاتی اور اس کو مجبوراً ذبح کرنا پڑتا۔ معاشرے میں بہت کم ایسے لوگ تھے جن کے پاس اتنی حیثیت تھی کہ وہ ہرہفتے مرغی کا گوشت پکا سکیں۔ اس زمانے میں مرغی کے گوشت کی قیمت چار روپے فی کلو تھی جبکہ بکرے کا گوشت سوا روپے فی کلو دستیاب تھا۔ جو دیسی مرغی شہروں اور دیہات میں گھروں میں پالی جاتی تھی ان کی غذا بھی کوڑا کرکٹ اور کیڑے مکوڑے ہوتی تھی۔ گویا کہ صحت مند غذا فراہم کرنے والی مرغی بڑے غیر صحت مند ماحول میں ہی پرورش پاتی تھی۔ انڈے کی پیداوار بھی اسی قسم کے  ماحول میں ہوتی تھی۔ امریکہ اور دیگر  ترقی یافتہ ممالک میں پولٹری کی جدید صنعت 1950 میں قائم ہوئی جبکہ پاکستان میں تجارتی پولٹری فارمنگ کا آغاز 1963ءمیں ہوا ۔پولٹری کی صنعت پاکستان کی سب سے بڑی ایگرو بیس صنعت ہے اور عوام کیلئے حیوانی پروٹین حاصل کرنے کا سستا ترین ذریعہ بھی ہے ،خاص طور پرایک ایسی معیشت میں جو بہت زیادہ مثالی نہیں ہے، پولٹری سیکٹر کی کامیابیوں کو بے مثال قرار دیا جا سکتا ہے اور یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ یہ پاکستانی  معیشت کا واحد سیکٹر ہے جو ہر طرح کے حالات میں آگے ہی آگے بڑھتا رہا ۔آج سوشل میڈیا پر برائلر مرغی کے حوالے سے طرح طرح کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں ،کیا پاکستان میں دیسی اور برائلر مرغی صحت کیلئے مفید ہے یا نہیں ؟ دنیا میں سب سے زیادہ چکن کا گوشت استعمال ہورہاہے،پاکستان میں چکن پر کیا کام ہورہا ہے ؟ کیا پولٹری کی برآمد سے ہم پاکستان کی قرضوں میں ڈوبی ہوئی معیشت کو بچا سکتے ہیں؟ آیئے پولٹری ماہرین سے جانئے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ویڈیو گیلری -