سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں خطاب ،ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایک بار پھر سندھ اسمبلی کو زعفران زار بنادیا ،حکمران اور اپوزیشن ارکان نے خوب قہقہے لگائے۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران علامہ محمد اقبال کے شعر کا حشر نشر کردیا بلکہ تصرف کرکے مصرعے میں بلاول کو لے آئے،تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا نام لے کر ان کے بارے میں کہا کہ اپوزیشن رکن کا بڑا پیارا نام ہے ،’ حلیم‘مگر کھانے والا نہیں،حلیم عادل شیخ اپنی تقریر کے دوران ایسے ہاتھ چلارہے تھے کہ مجھے لگا کہ ان کے برابر والے کو چوٹ لگ جائے گی۔
دوران تقریر سابق وزیراعلیٰ سندھ ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر چھوٹ بھی لگاگئے اور کہا کہ حلیم عادل سیلاب متاثرین کی ہمدردی کو گئے مگر وہاں خوب قہقہے لگائے،ہم نے نوکریاں دی ہیں لیکن میرٹ پر دی ہیں ، کارکردگی ہے تو واضح اکثریت ملی ہے، جلنے والے جلتے رہیں ، چلنے والے چلتے رہیں گے بلکہ آگے بڑھتے رہیں گے۔