والد صاحب گرفتاری سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں :سلیمان شہباز

والد صاحب گرفتاری سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں :سلیمان شہباز
والد صاحب گرفتاری سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں :سلیمان شہباز
کیپشن:    سورس:   twitter

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے کہا ہے کہ والد صاحب گرفتاری سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان شہباز نے کہا کہ پہلے بھی عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے انشاءاللہ آئندہ بھی ہوں گے، آج شہباز صاحب کی بات سچ ثابت ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرنے والے نہیں، وزیراعظم عمران خان کی حکومت بدترین ناکامی کے باعث اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔سلمان شہباز نے مزید کہا کہ عمران خان نے دودھ کی نہریں بہانے کے جو جھوٹے وعدے کئے تھے وہ ان میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے گرفتاری سے پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے۔

مزید :

قومی -