آئی پی ایل ، رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کا میچ برابر، سپر اوور میں فتح کس کے نام رہی؟
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے سپر اوور میں ممبئی انڈینز کو شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ اے بی ڈویلیئرز نے دھواں دار 55 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ اوپنرز دیودت اور ایرون فنچ نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں۔
بنگلور کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر میچ برابر کردیا۔ ممبئی کے ایشان کشن نے 99 اور کیرون پولارڈ نے 60 رنز بنائے۔
میچ برابر ہونے کے بعد ون اوور ایلیمینیٹر کرایا گیا جس میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو شکست دے دی۔ 24 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنانے والے اے بی ڈویلئرز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔