قومی ایئرلائن کی نااہلی ، کورونا وائرس کا شکار مسافر پاکستان سے سعودی عرب پہنچ گیا

قومی ایئرلائن کی نااہلی ، کورونا وائرس کا شکار مسافر پاکستان سے سعودی عرب ...
قومی ایئرلائن کی نااہلی ، کورونا وائرس کا شکار مسافر پاکستان سے سعودی عرب پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ویب ڈیسک)  اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات قومی ایئرلائن کے اسٹاف کی بڑی نااہلی سامنے آگئی، عملے نے کورونا وائرس میں مبتلا شخص کو پرواز کے ذریعے سعودی عرب بھجوادیا جس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے ڈی پورٹ کرکے واپس ملتان بھیج دیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے عملے کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی پوزیٹو ٹیسٹ رپورٹ موجود ہونے کے باوجود مسافر کو سعودی عرب روانہ کردیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ مسافر کو اسلام آباد میں پی آئی اے اسٹاف نے بورڈنگ پاس جاری کیا، مسافر کو سعودی عرب پہنچتے ہی ڈی پورٹ کر کے ملتان واپس بھیج دیا گیا، مسافر کے پاس کورونا وائرس کی مثبت ٹیسٹ رپورٹ تھی۔ ملتان واپس پہنچنے پر مسافر کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مدینہ سے آنے والی پرواز میں موجود دو مزید مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ہے جس کے سبب ان مسافروں کو بھی نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -