پاکستان نیوی کی خاتون شوٹر نے قومی شوٹنگ چیمپئین شپ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان نیوی کی خاتون شوٹر نے قومی شوٹنگ چیمپئین شپ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا
پاکستان نیوی کی خاتون شوٹر نے قومی شوٹنگ چیمپئین شپ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیوی کی خاتون شوٹرنے 27 ویں قومی شوٹنگ چیمپئین شپ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا جبکہ پاکستان آرمی کے کرنل عامر اقبال بھی نیا قومی ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے پاکستان آرمی انٹرنیشنل شوٹنگ رینج میں جاری قومی شوٹنگ چیمپئین شپ کے چوتھے روز 2 نئے قومی ریکارڈز قائم ہوئے، پاکستان نیوی کی نادرہ رئیس نے انگلش میچ ایونٹ میں 620.4 کے سکور کے ساتھ اپنے سابقہ قومی ریکارڈ 615.2 کو بہتر کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، دوسری اور تیسری پوزیشن بھی پاکستان نیوی کے ہاتھ لگی، نادیہ خان نے سلور اور نازش خان نے برانز میڈل جیتا۔

ڈبل ٹریپ ایونٹ میں آرمی کے کرنل عامر اقبال نے اپنے سابقہ قومی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا، پاکستان نیوی کے کمانڈر منیر دوئم اورپاکستان آرمی کے کرنل فرخ سوئم رہ کر بالترتیب نقرئی اور کانسی کے تمغوں پر قابض ہوئے۔

چیمپئین شپ 2 اکتوبر تک جاری رہے گی، نیشنل رائف ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری رضی احمد خان چیمپئین شپ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -