پارٹی کو منظم اور فعال کرنے میں خواتین ورکرز کا اہم کردار‘ احمد علی دریشک
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار احمد علی دریشک نے کہا ہے کہ پارٹی عہدیداروں (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)
کو منظم اور فعال کرنے کیلئے خواتین ورکرز کا اہم کردار ہے. پارٹی عہدیداروں کی عزت و تکریم کا خاص خیال رکھا جائے گا. انہوں نے یہ بات ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ ڈیرہ غازیخان رقیہ رمضان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہی. اس موقع پر پارٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہاکہ پارٹی کی طرف سے ملنے والی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے او رخواتین کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی. دریں اثنا ء رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے ویمن ونگ کی عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا جس میں ممکنہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور دیگر امور کے بارے میں حکمت عملی مرتب کی گئی.
احمد علی