امراض قلب کاآج عالمی دن  تقریبات کی تیاریاں مکمل

 امراض قلب کاآج عالمی دن  تقریبات کی تیاریاں مکمل

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن آج منایا جا ئے گا، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں (بقیہ نمبر59صفحہ 7پر)

میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاو کے لیے شعور پیداکرناہے،دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،پاکستان میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں، عالمی ادارہ برائے صحت(World Health Organisazion) نے خبردار کیا ہے کہ 2030تک دنیا بھر میں دل کے امراضِ کے سبب اموات کی شرح 17 اعشاریہ 3ملین سے بڑھ کر 23اعشاریہ6ملین تک پہنچ سکتی ہے، دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ہے، دل کے امراض سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی ترک کی جائے، روزانہ پھل اورسبزیوں کا استعمال کیا جائے اور دن بھر میں ایک چائے کے چمچ سے زیادہ نمک کے خوراک میں استعمال سے پرہیز کیا جائے، دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ جسمانی سرگرمیوں میں گزارا جائے یا ورزش کی جائے، دل کی صحت سے متعلق عوامی آگاہی کی بیداری کا عالمی دن ہے اس دن کی مناسبت سے آج مک بھر میں سیمینارزاور آگاہی واک بھی منعقد کی جائیں گی۔

تیاریاں مکمل

مزید :

رائے -ملتان صفحہ آخر -