منی لانڈرنگ کیس ، شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری 

منی لانڈرنگ کیس ، شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ...
منی لانڈرنگ کیس ، شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہبازشریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی جس دوران ایک اہم پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ اس سے قبل عدالت نے دونوں خواتین کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے آج عدالت میں طلب کیا تھا لیکن وہ آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ۔عدالت نے دونوں خواتین کو گرفتار کر کے پیش ہونے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احتساب عدالت نے اس سے قبل شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز اور داماد ہارون یوسف کے بھی وارنٹ گرفتار جاری کیے تھے تاہم آج دفتر خارجہ کی جانب سے اس پر کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔ عدالت نے رپورٹ پیش نہ ہونے پر آئند ہ سماعت پر فارن آفس سے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے کہ بتائیں سلمان اور ہارون کے وارنٹ پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا ۔ 

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 13 اکتوبر تک نیب کے حوالے کر دیاہے ۔ انہیں گزشتہ روز عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے حراست میں لیا تھا ۔

مزید :

قومی -