نوازشریف ڈاکو، مفرور اور سرٹیفائیڈ چور،اُنکی جگہ جیل کے علاوہ کچھ نہیں، مراد سعید نون لیگی قائد پر برس پڑے

 نوازشریف ڈاکو، مفرور اور سرٹیفائیڈ چور،اُنکی جگہ جیل کے علاوہ کچھ نہیں، ...
 نوازشریف ڈاکو، مفرور اور سرٹیفائیڈ چور،اُنکی جگہ جیل کے علاوہ کچھ نہیں، مراد سعید نون لیگی قائد پر برس پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عدالت سے مفرور اور نااہل شخص کارکنان کو کیسے حکم دے سکتا ہے؟ نواز شریف کی جگہ صرف جیل ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ  نون  لیگ کے سیاسی کارکنان کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، عدالت سے مفرور اور نااہل شخص کارکنان کو کیسے کوئی حکم دے سکتا ہے؟ نوازشریف ڈاکو، مفرور اور سرٹیفائیڈ چور ہے اس کی جگہ صرف جیل ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں، اِن کے پاس صرف درباری ہیں،سیاسی ورکروں کا اِن کے پاس کوئی کام نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نون لیگ کا حکم نامہ نوازشریف نے اپنے غلاموں کو دیا، یہ پاکستان کےدشمنوں سےبھی ملاقات کرسکتے ہیں کیونکہ اُن سے اِن کے ذاتی تعلقات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج تک احسن اقبال 500 ارب کا جواب نہیں دے سکے، احسن اقبال کا بھائی ان کی غلامی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کا چیئرمین بنا، نوازشریف کی صاحبزادی نے عدلیہ، ایجنسیز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -