پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پہلا جلسہ کب کرے گی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پہلا جلسہ کب کرے گی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پہلا جلسہ کب کرے گی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) 11اکتوبر کو پہلا جلسہ کوئٹہ میں کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہدخاقان عباسی نے اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پی ڈی ایم کا قیام عمل میں لایاگیا اور یہ تحریک پاکستان کی سیاست میں سنہری باب ہے ۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) 11اکتوبر کو پہلا جلسہ کوئٹہ میں کرے گی۔

اس موقع پر پاکستان  پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق وزیر اعظم  راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت اور نیب کاگٹھ جوڑ ہے، احتساب کے نام پر تذلیل اور تضحیک کی جارہی ہے، پی ڈی ایم اے جلد جلسوں کی سیریز شروع کرے گی ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ،اپوزیشن عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ رہنما جے یو آئی( ف )سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، اب یہ تحریک کہیں دور جاکررکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں 50لاکھ گھر اور نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا لیکن دو سال ہوگئے ہیں ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کر سکے۔ 

مزید :

قومی -