نواز شریف لندن سے مزید دو خطاب کریں گے ، تاریخوں کا اعلان بھی ہو گیا

نواز شریف لندن سے مزید دو خطاب کریں گے ، تاریخوں کا اعلان بھی ہو گیا
نواز شریف لندن سے مزید دو خطاب کریں گے ، تاریخوں کا اعلان بھی ہو گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں جن سے سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے خطاب کریں گے۔

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بتایا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بدھ 30 ستمبر کو سہ پہر ساڑھے تین بجے 180 ایچ ماڈل ٹاون میں ہوگا جبکہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات 2 اکتوبر کو اسی مقام پر ہوگا۔احسن اقبال کے مطابق دونوں اجلاسوں سے نواز شریف بذریعہ وڈیو لنک خطاب کریں گے ، اجلاسوں میں شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا صورتحال پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

مزید :

قومی -