پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز کل30ستمبرکو نیشنل ٹی 20کپ سے ہوگا۔

پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز کل30ستمبرکو نیشنل ٹی 20کپ سے ہوگا۔
پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز کل30ستمبرکو نیشنل ٹی 20کپ سے ہوگا۔

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز کل نیشنل ٹی 20کپ سے ہوگا۔

نجی چینل بول نیوز کے مطابق پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز بدھ 30 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا،33 ۔پاکستان میں تقریباََ چھ ماہ بعد ایک بار پھراعلیٰ سطحی کرکٹ شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔30 ستمبر سے 6اکتوبر تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی میں ہوگا۔کورونا وائرس کے پیش نظر شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔ 

ایونٹ میں تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، ایونٹ جیتنے والی ٹیم چمچماتی ٹرافی کے ساتھ ساتھ 50 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنرزاپ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، وکٹ کیپر، بیٹسمین اور باؤلر کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس، ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن اور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے میچز دیکھیں گے۔

مزید :

کھیل -