ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کو "ٹف ٹائم " دینے کا فیصلہ ، رابطہ کمیٹی نے بڑا اعلان کردیا

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کو "ٹف ٹائم " دینے کا فیصلہ ، رابطہ کمیٹی نے ...
ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے بعد اندرون سندھ بھی عوامی طاقت دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی مارچ کے بعد اب شہری سندھ کے حقوق کی جدوجہد کی تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے،اس سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حیدر آباد، میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھر میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم کیو ایم نے 4 اکتوبر کو حیدرآباد کے حقوق اور وسائل کے لیے حیدر آباد مارچ نکالنے کا اعلان بھی کیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حیدرآباد کے بعد میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھر مارچ بھی نکالے جائیں گے۔

رابطہ کمیٹی کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ شہری سندھ کے مسائل کو اجاگر کرنے، حقوق کی بحالی اور عوام میں صوبائی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں پر آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی بیڈ گورننس اور وسائل پر قبضے کے حوالے سے سندھ کے عوام کی آگاہی کے لیے وائٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے، اجلاس میں ایم کیو ایم نے گلگت بلتستان الیکشن میں بھی بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا، یہ ہدایت بھی جاری کی گئی کہ گلگت بلتستان میں عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -