وزیراعظم سے عبداللہ عبداللہ کی ملاقات ،افغان تنازع حل ہونے کے بعد معاشی ترقی میں بھی حمایت جاری رکھیں گے:عمران خان

وزیراعظم سے عبداللہ عبداللہ کی ملاقات ،افغان تنازع حل ہونے کے بعد معاشی ...
وزیراعظم سے عبداللہ عبداللہ کی ملاقات ،افغان تنازع حل ہونے کے بعد معاشی ترقی میں بھی حمایت جاری رکھیں گے:عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ  افغانستان میں تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں، سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، خوشی ہے عالمی برادری نے ہمارے اس موقف کو تسلیم کیاہے، عالمی برادری نیافغانستان کا امن عمل آسان بنانے میں پاکستان کامثبت کردار بھی تسلیم کیا،جنگ بندی سے تشدد میں کمی کیلئے تمام افغان جماعتوں کو کام کرنا ہوگا، پاکستان افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ہوئے اتفاق کی حمایت کرے گا  اور  تنازع کے حل کے بعد بحالی، معاشی ترقی میں بھی حمایت جاری رکھے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین افغان کونسل برائے قومی مفاہمت عبداللہ عبداللہ نے ملاقات کی جس  کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے افغان امن عمل  کے کامیاب نتائج کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ افغانستان میں تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں، سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، خوشی ہے عالمی برادری نے ہمارے اس موقف کو تسلیم کیاہے، عالمی برادری نیافغانستان کا امن عمل آسان بنانے میں پاکستان کامثبت کردار بھی تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، طالبان کا امن معاہدہ امن کی کوششوں کیلئے اہم قدم تھا، امید ہے افغان قیادت اس تاریخی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی، امیدہے کہ افغان قیادت وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کیلئے تعمیری انداز میں کام کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی سے تشدد میں کمی کیلئے تمام افغان جماعتوں کو کام کرنا ہوگا، پاکستان افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ہوئے اتفاق کی حمایت کرے گا، پاکستان افغان تنازع کے حل کے بعد بحالی، معاشی ترقی میں بھی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید :

قومی -