کویت کےامیر شیخ احمد الصباح اکانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کویت کےامیر شیخ احمد الصباح اکانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کویت کےامیر شیخ احمد الصباح اکانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  

کویت(ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کے امیرشیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کر گئے،وہ جولائی کے مہینے سے امریکہ میں زیر علاج تھے،کویتی رائل کورٹ نے  شیخ جابر الصباح کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل "سما ءنیوز" کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کر گئے،شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے اور علاج کے سلسلے میں امریکہ میں مقیم تھے، امیر کویت نے 91برس کی عمر میں انتقال کیا۔ شاہی امور کے انچارج نے امیر کویت کی موت کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔1929میں پیداہونےوالےشیخ صباح کویت کی جدید سفارتی پالیسی کےروح رواں تھے،وہ 1963 سے 2003 تک چالیس سال کویت کے وزیر خارجہ رہے ، وہ 2006 میں شیخ جابر الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بن گئے تھے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے امیر کویت کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امیر کویت کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

مزید :

بین الاقوامی -