ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے والوں کو  بدعنوانی کے ثبوت سامنے آنے پر تکلیف ہو رہی ہے، میاں محمود الرشید شہباز شریف پر چڑھ دوڑے

ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے والوں کو  بدعنوانی کے ثبوت سامنے آنے پر تکلیف ہو ...
ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے والوں کو  بدعنوانی کے ثبوت سامنے آنے پر تکلیف ہو رہی ہے، میاں محمود الرشید شہباز شریف پر چڑھ دوڑے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کایک نکاتی ایجنڈا ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینا ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت ان کی کرپشن پر پڑے سارے پردے اٹھا کر رہے گی،ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کی گردان والوں کو اپنی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر تکلیف ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا کہ  این آر او نہ ملنے پر شور و غوغا کرنے والوں کی ساری کرپشن عوام کے سامنے آگئی ہے،وہ ابھی تک ٹی ٹیز کے حوالے سے  کوئی جواب نہیں دے سکے،شہبازشریف بڑھ چڑھ کر کہتے تھے کہ ایک پائی کی کرپشن نہیں کی،اگر یہ عدالت کو مطمئن کر دیتے تو ان کی ضمانت کینسل نہ ہوتی۔ میاں محمودالرشید نے کہاکہ این آر او نہ ملنے کے بعد ماضی کی طرح ایک بار پھر انہوں نے قومی اداروں پر تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن یہ کوئی بھی حربہ اختیار کرلیں پی ٹی آئی حکومت کرپشن کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے رہے گی، ہر کرپشن کرنے والے کو اپنے کئے کا حساب دیناہوگا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -