چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز ، حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ اپوزیشن کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے

 چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز ، حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ ...
 چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز ، حکومت نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ اپوزیشن کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل "آج نیوز" کے مطابق حکومت نےچیئرمین نیب اورڈپٹی چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویزمسترد کردی ہے،وزارت قانون وانصاف کی جانب سےتجویزمسترد کی گئی،پراسیکیوٹرجنرل نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تجویزبھی مسترد،نیب عہدوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجہ پیش نہیں کرسکا۔ نیب نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز دی تھی۔وزارت قانون وانصاف کے مطابق ترمیم کیلئے ٹھوس وجوہات پیش نہیں کی گئیں، تینوں عہدوں کی مدت ملازمت دیگر خودمختار اداروں کے سربراہان کے مطابق ہے، دیگر اداروں سے ہم آہنگی پر مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتیں قومی احتساب بیورو اور چیئرمین نیب کے خلاف مسلسل بیان بازی کرتی رہتی ہیں  جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کو "نیب نیازی گٹھ جوڑ" کا نتیجہ بھی قرار دیا جا تا ہے ۔گذشتہ روز مریم نواز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی چیئرمین نیب کے خلاف دھواں دارموقف اپنایا تھا ۔