لاہوریوں کے لیے خطرہ ،شہر میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی 

لاہوریوں کے لیے خطرہ ،شہر میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی 
لاہوریوں کے لیے خطرہ ،شہر میں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی 
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سے پولیو کو پاک کرنے کیلئے کئے گئے تمام اقدامات تاحال بے سود دکھائی دے رہے ہیںاور شہر میںپولیو کا خطرہ بدستور برقرار۔قومی ادارہ صحت نے شہر بھر کے سیوریج سسٹم سے نمونے حاصل کرنے کے بعد سوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے ۔

اس سے قبل اگست میں حاصل کیے گئے سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی، اگست کے اوائل میں آو¿ٹ فال روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے سیوریج کے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے لیے گئے سیوریج کے ایک ایک نمونے کا قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں تجزیہ کرنے کے بعد تمام سیمپلز میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی تھی، لاہور میں پولیو وائرس ٹائپ ون کی موجودگی بدستور سنگین خطرہ ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -