مسلم لیگ نون میں ٹوٹ پھوٹ، احسن اقبال نے تحریک انصاف حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

مسلم لیگ نون میں ٹوٹ پھوٹ، احسن اقبال نے تحریک انصاف حکومت پر سنگین الزام ...
مسلم لیگ نون میں ٹوٹ پھوٹ، احسن اقبال نے تحریک انصاف حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہمارے لوگ توڑ کر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،مریم نوازشریف کو پارٹی سربراہ بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔

نجی ٹی وی چینل سما ءنیوزکے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہمارے لوگ توڑ کر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گئی تو حالات بگڑ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریر میں ایسی کوئی بھی بات نہیں تھی، اُنہوں نے اپنی تقریر میں قومی اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی،شہبازشریف جب تک جیل میں ہیں نوازشریف سے رہنمائی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کو پارٹی سربراہ بنانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، مریم نوازپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں شرکت کر سکتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف علاج مکمل ہونے کے بعد ہی وطن واپس لوٹیں گے۔

مزید :

قومی -