”2011کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت سے شکست مصباح الحق کی وجہ سے ہوئی تھی “ شاہد آفریدی نے مصباح پر بڑا الزام عائد کردیا

”2011کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت سے شکست مصباح الحق کی وجہ سے ہوئی تھی “ ...
”2011کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت سے شکست مصباح الحق کی وجہ سے ہوئی تھی “ شاہد آفریدی نے مصباح پر بڑا الزام عائد کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ 2011کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے کا اچھا موقع ضائع کیا، مصباح الحق کو جیت کے لیے درکار رنز کا اوسط لےکر چلنا چاہیے تھا۔

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ورلڈ کپ 2011 کے سیمی فائنل میں سلو بیٹنگ کی جس کی وجہ سے بھارت کو شکست دینے کا اچھا موقع گنوا دیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم جیت کا ایک اچھا موقع مس کر گئے ،مصباح نے میچ میں سیٹ ہونے کےلیے بہت وقت لیا، گوکہ یہ ان کا انداز ہے اور وہ میچ کو آخر تک لے کر جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس وقت صورت حال ایسی تھی کہ تیزی سے سکور کیا جاتا تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔

خیال رہے کہ 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارتی شہر موہالی میں کھیلا گیا تھا اور اس میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ میزبان بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 231 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے 76 گیندوں پر56، یونس خان نے 32 گیندوں پر 13 جب کہ کپتان شاہد آفریدی نے 17 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔

مزید :

کھیل -