کورونا وائرس نے ٹی وی ڈراموں کے معروف مزاحیہ اداکار شاہی مرزا کی جان لے لی

کورونا وائرس نے ٹی وی ڈراموں کے معروف مزاحیہ اداکار شاہی مرزا کی جان لے لی
کورونا وائرس نے ٹی وی ڈراموں کے معروف مزاحیہ اداکار شاہی مرزا کی جان لے لی
کیپشن:    سورس:   twiter/@ShowbizAndNewz

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار مرزا شاہی کورونا وائرس کے باعث  70برس کی عمر میں کراچی کے مقامی ہسپتال میں  انتقال کرگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار مرزا شاہی کی گذشتہ ہفتے کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی ،طبیعت کی زیادہ خرابی پر انہیں کراچی کے مقامی ہسپتال میں داخل  کیا گیا ،سانس کی مسلسل خرابی کے باعث دو روز قبل انہیں وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا  تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

شاہی مرزا نے متعدد  پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے جو ان کی وجہ شہرت قرار پائے۔معروف ڈرامہ نگار فصیح باری خان کے تحریر کردہ ڈرامے "قدوسی صاحب کی بیوہ" میں علیم الدین کا کردار اور "نادانیاں" میں چچا کمال کے کرداروں نے ان کی شہرت  کو چار چاند لگا دیئے تھے۔

مزید :

تفریح -کورونا وائرس -