اشرف غنی کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت، افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں:شاہ محمودقریشی

اشرف غنی کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت، افغان مفاہمتی عمل ...
اشرف غنی کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت، افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں:شاہ محمودقریشی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں،صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے۔

نجی چینل دنیانیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کیا، افغانستان میں امن اور خوشحالی پاکستان کے مفادمیں ہے،ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نےپاکستا ن کے مثبت کردار کا برملااظہار کیا،ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ افغانستان سے وابستہ تمام حالات سے مکمل آگاہی رکھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر مارکیٹں بنائی جائیں گی،سی پیک سے افغانستان کو بڑا فائدہ ہو سکتا ہے،سی پیک سے پاکستان ہی نہیں پورا خطہ مستفید ہو گا، مشیر تجارت جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں افغانستان کے ساتھ نئی ویزہ پالیسی کا ایک بڑافیصلہ کیا گیاہے،

مزید :

قومی -