نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا
نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور کیس کھول کر انہیں طلب کرلیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق شاہد خاقان کو سابق منیجنگ ڈائریکٹر منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن خالد سجاد کھوکھر کی تقرری کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔لیگی رہنما کو کل صبح 10 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میلوڈی اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کی عدم پیشی کی صورت میں نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر مجھے کل نیب نے گرفتار کیا تو گرفتار ہوجاوں گا، مجھے گرفتارکرلیا گیا تو کون سی قیامت آجائے گی۔

مزید :

قومی -