گیارہ اکتوبر کا جلسہ" چندہ چوراورسلیکٹڈ حکمرانوں" کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا:حاجی علی مدد جتک

گیارہ اکتوبر کا جلسہ" چندہ چوراورسلیکٹڈ حکمرانوں" کے تابوت میں آخری کیل ثابت ...
گیارہ اکتوبر کا جلسہ

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کےصدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں 11اکتوبر کو ہونے والا جلسہ چندہ چور اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

 پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پارٹی جیالے حکومت مخالف تحریک میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہر اول دستے کا کردارادا کریں گے،کارکن پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کی کامیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں11اکتوبر کو ہونے والا جلسہ چندہ چور اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ، پیپلزپارٹی کے جیالے حکومت مخافل تحریک میں  بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -