سعودی حکام نے تربوز میں چھپائی گئی 765,000  نشہ آور گولیاں قبضے میں لے لیں

سعودی حکام نے تربوز میں چھپائی گئی 765,000  نشہ آور گولیاں قبضے میں لے لیں
سعودی حکام نے تربوز میں چھپائی گئی 765,000  نشہ آور گولیاں قبضے میں لے لیں

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سعودی حکام نے دارالحکومت ریاض میں تربوز کی کھیپ میں چھپائی گئی 765,000 ایمفیٹامین کی  گولیاں قبضے میں لے لیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)  کے مطابق   اس  آپریشن میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں دو مقامی شہری شامل ہیں جب کہ تین ملزمان کا تعلق شام سے ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔حال ہی میں حکام نے تقریباً 47 ملین ایمفیٹامین گولیوں کی سمگلنگ کو ناکام بنانے کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی آپریشن کیا تھا۔ ان نشہ آور گولیوں کی سٹریٹ ویلیو ایک ارب ڈالر  تک  تھی۔ اس کھیپ کو  مملکت میں منشیات کا اب تک کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -