پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو شکست ، انگلش کرکٹر کرس ووکس نے وجہ بتا دی

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو شکست ، انگلش کرکٹر کرس ووکس نے وجہ بتا ...
پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو شکست ، انگلش کرکٹر کرس ووکس نے وجہ بتا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انگلش کرکٹر کرس ووکس نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کیخلاف  تسلسل سے وکٹیں گنواتے رہنا شکست کی وجہ قرار دیا ہے، مہمان کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جس سکور پر محدود کیا تھا اس کو عبور کرسکتے تھے، معین علی ٹیم کو کافی قریب لے آئے تھے مگر آخر میں پھر بھی ہدف سے دور ہی رہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انگلش کھلاڑی کرس ووکس کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کی  وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار نہ تھی اور جو سکور پاکستان کا تھا وہ وکٹ کے حساب سے کافی مناسب سکور تھا، ٹیم کو اعتماد تھا کہ وہ ہدف عبور کرلے گی  لیکن اگر آپ وکٹیں گنواتے رہیں تو پھر مشکل ہوجاتی ہے، معین علی ہمیں قریب لائے لیکن پھر بھی ناکافی رہا۔

رپورٹ کے مطابق کرس ووکس کا مزید کہنا تھا کہ جب تک معین بیٹنگ کر رہے تھے لگ رہا تھا کہ میچ جیت جائیں گے ، سب کی یہی خواہش تھی کہ معین علی آخر تک رکیں ،معین علی جب ایڈجسٹ ہوگئے تو پھر انہوں نے بولرز پر حاوی ہونا شروع کیا اور باؤنڈریز لگانا شروع کیں، ٹیم کی کوشش تھی کہ معین علی کے ساتھ پارٹنرشپ لگائی جائیں مگر ایسا نہ ہوسکا۔

انگلش کرکٹر نے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال کی تعریف کی اور کہا کہ عامر نے پریشر  کن صورتحال میں معین علی کے خلاف کافی اچھی بولنگ کی، جب آخری اوور ہو اور 15 رنز کا دفاع کرنا ہو تو آسان نہیں ہوتا لیکن نوجوان کھلاڑی نے کافی عمدگی سے بولنگ کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

مزید :

کھیل -