سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت ، شعیب اختر نے کامیابی کے باوجود کن کھلاڑیوں سے متعلق تشویش کا اظہار کر دیا ؟ جانئے 

سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت ، شعیب اختر نے کامیابی کے باوجود کن کھلاڑیوں سے ...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت ، شعیب اختر نے کامیابی کے باوجود کن کھلاڑیوں سے متعلق تشویش کا اظہار کر دیا ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کے سابق سٹار کرکٹرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان کے مڈل آرڈر سے متعلق تشویش کا اظہار کیا اور کہا”پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے“۔اس کے علاوہ شعیب اختر نے ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ” ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا۔ پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے“۔

دوسری جانب امریکا میں موجود سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ” پاکستان ٹیم کو مسلسل دو سنسنی خیز میچز جیتنے پر دلی مبارکباد، میں امریکا میں سفر کے دوران بھی میچز دیکھ رہا ہوں،ساتھ ہی شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم سے جیت کا تسلسل جاری رکھنے کا بھی کہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کو 146 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے بعد انگلینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور یوں پاکستان نے اس میچ میں فتح حاصل کی۔

مزید :

کھیل -