ورلڈ میری ٹائم ڈے ،سربراہ پاک بحریہ نے پیغام جاری کر دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈمیری ٹائم ڈے کے حوالے سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام جاری کیا ہے، نیول چیف کا کہنا ہے کہ عالمی دن محفوظ جہاز رانی سمندری تحفظ، بحری ماحول کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال ورلڈ میری ٹائم ڈے کا موضوع "ماحول دوست جہاز رانی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال "ہے ،
عالمی دن کے حوالے سے نیول چیف کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں کمی کیلئے ماحول دوست جہاز رانی کے فروغ کا حصول لازم ہے، صاف ، کم لاگت اور بہتر کارکردگی والے ایندھن کی پیداواری ٹیکنالوجی کا استعمال لازم ہو چکا ہے ، نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر سے متعلق آگاہی کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، بلیو اکانومی سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے اوربحری شعبے کی ترقی کیلئے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا عہد کرتے ہیں۔