مقتولہ سارہ کی نماز جنازہ اداکر نے کے بعد میت سپرد خاک کر دی گئی 

مقتولہ سارہ کی نماز جنازہ اداکر نے کے بعد میت سپرد خاک کر دی گئی 
مقتولہ سارہ کی نماز جنازہ اداکر نے کے بعد میت سپرد خاک کر دی گئی 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چک شہزاد میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی نماز جنازہ ان کے والدین کے کینیڈا سے پاکستان پہنچنے پر شہزاد ٹاو¿ن میں ادا کرنے بعد مقتولہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

تدفین کے موقع پر مقتولہ کے لواحقین نے جلد از جلد ملزم کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر والد انعام الرحیم غم سے نڈھال تھے۔ مقتولہ سارا کی چھ روز بعد نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں مقتولہ کے لواحقین اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -