انگلینڈنے مایوس کن بیٹنگ کی ، کپتان انگلش ٹیم معین علی نے اعتراف کر لیا

انگلینڈنے مایوس کن بیٹنگ کی ، کپتان انگلش ٹیم معین علی نے اعتراف کر لیا
انگلینڈنے مایوس کن بیٹنگ کی ، کپتان انگلش ٹیم معین علی نے اعتراف کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے دورے پر آئی انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے اعتراف کیا کہ پانچویں ٹی20 میچ میں پاکستانی بولرز نے ہوم کنڈیشنز کا بہتر استعمال کرکے میچ جیتا، جبکہ انگلینڈ نے مایوس کن بیٹنگ کی ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شارٹ بالز کو پاکستانی بیٹرز کا مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستانی ٹیم نے ہوم کنڈیشنز کا بہتر استعمال کیا اور کامیابی سمیٹی، معین علی نے مزید کہا کہ میچ ہارنے کے باوجود کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں تاہم اب بھی موقع ہے بقیہ دونوں میچز جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، انگلش کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کپتانی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ورلڈکپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا۔

واضح رہے کہ 17سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاکستان نے 2-3 سے برتری حاصل کر لی ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے 4میچز کراچی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے جبکہ پانچواں میچ لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا اور آئندہ دو میچ بھی لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -کھیل -